وقت ختم

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

ویب ڈیسک :ملک بھر میں 8فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ‘کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے آج ساڑھے چار بجے تک کی مہلت تھی جو ختم ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا، آراو اور ڈی آراو کے دفاتر کے احاطے میں موجود امیدواروں سے کاغذات وصول کیے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آج لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے این اے 150 ملتان سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
این اے 150سے زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی سے این اے 249 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق سماعت انتخابات کے بعد کی جائے گی، اس وقت درخواستوں پر سماعت کی تو الیکشن پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم، داخلے پر پابندی