پشاور، داودزئی سے اغواء 8 سالہ بچی افغانستان سے بازیاب

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور کے علاقے دادوزئی کے رہائشی حمید خان کی 8 سالہ بچی منزہ افغانستان سے بازیاب کرا کر والدین کے حوالے کر دی گئی۔
اس حوالے سے بازیاب 8 سالہ بچی کے والد حمید خان نے ہیومن رائٹس خیبرپختونخوا کے کمپلینٹ ڈائریکٹر کو شکایت کی تھی کہ ان کی بچی کو تین دن پہلے اغوا کر کے افغانستان پہنچا دیا گیا ہے۔
ان کی شکایت پر بچی کو بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے ہیومن رائٹس خیبرپختونخوا نے افغان حکومت سے درخواست کی۔ ان کی درخواست پر بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے طورخم بارڈر پر والدین اور ہیومن رائٹس کے ذمہ داران کے حوالے کردیا گیا۔ والدین نے بچی کی بازیابی پر افغان حکام اور پاکستانی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچیں گے ،وزیراعظم