شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منطوری

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی گئی،
ذرائع کےمطابق شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین نیب نے کی جس میں 6 کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر قومی احتساب بیورو نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کیخلاف بھی سیف سٹی کرپشن کیس اور سی ڈی اے افسران کیخلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران شریف ٹرسٹ کیس اور دیگر کرپشن کیسز کے علاوہ وفاقی حکومت کے افسران کیخلاف من پسند افراد بھرتی سمیت شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف انکوائریز کا چیپٹر کلوز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین