بینچ تشکیل

’بلے‘ کا نشان :پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ نے ”بلے“ کا انتخابی نشان کی بحالی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں‘سپریم کورٹ کا بینچ کل پی ٹی آئی اپیل پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی سے متعلق درخواست 10 جنوری (بدھ) کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ازبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان آئیں گے