آئی سی سی رینکنگ، بابراعظم کی 2 درجہ تنزلی

ویب ڈیسک: پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنیوالے اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں.
اسی طرح ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کیخلاف رنز اُگل کر چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں انہوں نے بابراعظم کو پیچھے دھکیل دیا جو 768 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ 8ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئے، بابراعظم کی خراب فارم کے باعث دو درجہ تنزلی ہوگئی۔
واضح رہے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 864 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 859 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف