‘بیرسٹرگوہر

ٹکٹوں کیلئے پیسوں کے لین دین کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا‘بیرسٹرگوہر

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کیلئے پیسوں کے لین دین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ٹکٹوں کیلئے پیسوں کے لین دین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے‘پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب پی ٹی آئی کو انتخابات میں فتح سے کوئی نہیں روک سکتا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان بلے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا، بلا پی ٹی آئی نہیں پاکستانی عوام اور ان کے حقوق کی نشانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہر مرحلہ پر پی ٹی آئی کو روکنے کی کوشش کی، اگر ہمیں انتخابی نشان نہ ملتا تو تمام سیٹوں سے الیکشن مشکوک ہوجاتے، آنے والا الیکشن کوئی بھی ہوتا نشان نہ ہونے سےکرپشن کا بازار لگ جانا تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دنیا کے تمام قوانین میں کسی سیاسی پارٹی سے نشان لینے کا قانون نہیں ہے، ہم نے ایسے الیکشن کرائے اس طرح کسی پارٹی نے نہیں کرائے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی امیدواروں کا اعلان کل ہوجائے گا جبکہ ملک کے ہر حلقہ میں امیدوار اتاریں گے‘ تمام ٹکٹ دستخط کرکے جاری کریں گے وہ میڈیا سے شیئر کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  فلوریڈا میں بس حادثہ، 8 افراد ہلاک جبکہ 8 شدید زخمی