میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج، ملک بھر میں‌فلائٹ آپریشن متاثر، موٹرویز بند

ویب ڈیسک: مک بھر کے اکثر میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث خیبرپختونخوا سمیت سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں مزید 18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کئی مقامات سے موٹرویز کو بھی بند کردیا گیا۔
شدید دھند کے باعث 11 ملکی و غیر ملکی پروازیں معطل رہیں۔ یاد رہے کہ سال نو کے پہلے 10 دن کے دوران 330 پرواز منسوخ کی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر مختلف مقامات پر موٹرویز پر بھی ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن ریٹائرمنٹ میں تبدیل