ڈالر کی قیمت

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، 281 روپے کا ہو گیا

ویب ڈیسک :ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 13 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
کاروبارکے دوران انڈیکس 64 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس:صدر مملکت کیخلاف کارروائی روک دی گئی