سماعت کیلئے مقرر

پشاور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :انتخابی نشان بلے کی بحالی کا معاملہ‘ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی ۔
اس حوالے سے ایڈوکیٹ شاہ فیصل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کا خصوصی دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا ۔
گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انتخابی نشان بلے کو بحال کیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔
چوبیس گھنٹے بعد بھی الیکشن کمیشن نے ابھی تک سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاجس کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید