گھی اور آئل کی قیمت

گھی اور آئل کی قیمت میں کمی، پیاز، ٹماٹر اور چاول مہنگے

ویب ڈیسک: وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گھی اور آئل کی قیمت میں کمی جبکہ پیاز، ٹماٹر اور چاول کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق پیاز، ٹماٹر، جلانیوالی لکڑی، دالیں، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، ایل پی جی سلنڈر اور چاول سمیت 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکار کیا گیا۔
جبکہ فروٹ کی قیمتوں میں ہوشربا حد تک اضافہ نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16.44فیصد بڑھ گئی.
ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 21اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 8اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے جاری ،مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے