بیرسٹر گوہر کے گھر پر پولیس

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، پولیس کا انکار

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے تھوڑی دیر قبل چیف جسٹس سے شکایت لگائی کہ میرے گھر سے خبر آئی ہے، چار ڈالے آئے تھے۔
بیٹے اور بھتیجے کو مارا پیٹا گیا ہے، میرے گھر سے کمپیوٹر اور کاغذات اُٹھا لئے گئے ہیں۔
کچھ دیر بعد ہی ترجمان پولیس نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے۔
پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے اور پولیس واپس آگئی۔
ناہی کسی پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اُٹھائی گئی ہیں، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی گراوٹ جاری، 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا