غزہ، اسرائیلی جارحیت میں تیزی، مزید 125 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی جارحیت میں تیزی، صیہونیوں نے غزہ میں ہر سو تباہی پھیلا دی، مزید 125 فلسطینی شہید جبکہ 265 سے زائد افراد زخمی کر دیئَے گئے۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مرکزی شہر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
صیہونیوں کی جانب سے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ حملوں میں مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کی جانیوالی اسرائیلی بمباری میں 265 افراد سے زائد زخمی ہوگئے۔
ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید تیزی آتی جا رہی ہے۔ صیہونی افواج کے ہاتھوں گزشتہ 100 روز میں 5 ہزار 875 فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ 125 شہید کر دیئے گئَے جبکہ ان کارروائیوں میں 265 سے زائد فلسطینی زخمی بھِی ہوئَے جن میں بچے اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور شدت پسند یہودیوں کے ہاتھوں 94 بچوں سمیت شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 352 سے متجاوز ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے جاری جنگ میں مجموعی طور پر 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کر دیئَے گئے ہیں جبکہ اس دوران 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔ ان خونیں وارداتوں میں سب سے زیادہ شہید ہونے والوں میں بچے ہیں دوسرے نمبر پر زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔
یاد رہے گزشتہ 100 دنوں کے دوران غزہ پر اسرائیل کی بے دریغ بمباری اور زمینی حملے میں تقریباً 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے