بلاول کو این اے

بلاول کو این اے 127 سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول کو این اے 127 سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں این اے 127 اور پی پی 166 میں انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کو پہلے ایم این اے اور پھر وزیراعظم بنائیں گے۔
اس موقع پر مختصر خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا سفر40 سال پر محیط ہے۔
اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل جیل میں کھایا ہے، اس وقت کارکنوں کو بتاتا تھا کہ میں بے قصور ہوں، جیل اور پیشی کے موقع پر کارکنوں سے ملاقات ہوتی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق