پاکستان نے معاشی

پاکستان نے معاشی بہتری کیلئے تمام اہداف حاصل کئے، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی بہتری کیلئے تمام اہداف حاصل کئے۔
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ جولائی 2023 سے معیشت درست سمت پر ہے، پاکستان نے معاشی بہتری کیلئے تمام اہداف حاصل کئے۔
واضح رہے حکومت نے تقریبا ڈیڑھ مہینے پہلے یہ نوید سنائی تھی کہ فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہوگئی ہے۔
اب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
جبکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے،
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ صنعتی شعبہ مشکلات کا شکار ہے جس کی شرح نمو محض 2.5 فیصد ہے۔
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستان نے ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کو سرحدوں پر کنٹرول کیا۔
رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے اور رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی