امریکی صدارتی انتخابات

امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ٹرمپ کیلئے راہ مزید آسان

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے راہ مزید آسان ہوگئی۔
ری پبلکن رہنما اور امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈیسینٹس نے خود کو صدارتی انتخاب کی دوڑ سے الگ کر لیا ہے۔
ران ڈیسینٹس کے حامی اب ممکنہ طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں گے۔
نیو ہیمپشائر کے پرائمری ووٹ سے محض دو دن قبل ران ڈیسینٹس کا ڈونلڈ ٹرمپ کی تائید کرتے ہوئے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے الگ ہونا سابق صدر کیلئے خوشخبری کا درجہ رکھتا ہے۔
اب ڈونلڈ ٹرمپ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی ہیں۔
پانچ بار صدارتی انتخابی مہم کے دوران خدمات انجام دینے والے ری پبلکن اسٹریٹجسٹ ڈیوڈ کوچل نے کہا کہ صدارتی امیدوار قرار پانے کی دوڑ میں اب اہم تبدیلی کی ضرورت ہے۔
واضح ہو جانا چاہئے کہ ری پبلکن ووٹرز کس کیساتھ جانا پسند کریں گے۔
ران ڈیسینٹس کیلئے امکانات ویسے بھی کم ہی تھے۔

مزید پڑھیں:  حج اصولوں کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، سعودی عرب