ضلع کرم میں انتخابی تربیت

کرم، انتخابی تربیت سے غیرحاضر 97 خواتین اساتذہ معطل

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں انتخابی تربیت سے غیرحاضر 97 خواتین اساتذہ معطل کر دی گئیں۔
26 خواتین اساتذہ سے تین دنوں کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی۔
محکمہ تعلیم زنانہ ضلع کرم نے اس حوالہ سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔
یہ کارروائی عام انتخابات کیلئے ضلع کرم کے فوکل پرسن کی رپورٹ پر عمل میں لائ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 33 ہزار 48 پرئیذائڈنگ وسینئر اسسٹنٹ پرئیذائڈنگ افسران میں سے 27 ہزار 6 سو کی تربیت مکمل ہوچکی ہے۔
غیر حاضر عملہ کے حوالہ سے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے پہلے ہی نوٹس لیا ہے۔
تربیت سے غیرحاضرعملہ کیخلاف انضباطی کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔
اب تک خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 275 اسسٹنٹ پرئیذائڈنگ وپولنگ افسران کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔
مجموعی طور پر 125 تربیتی مراکز میں ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تھانہ سربند کی حدود میں مسلح دہشتگردوں کی پولیس پر حملے کی کوشش ناکام