کار سے اسلحے کی کھیپ برآمد

نوشہرہ سے اسلام آباد جانیوالی کار سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

ویب ڈیسک: نوشہرہ سے اسلام آباد جانیوالی کار سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ سے دارالحکومت اسلام آباد جانیوالی کار سے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ پر عجب باغ کے قریب ناکے پر ایک مشتبہ کار کو روکا گیا،
تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے غیر قانونی جدید اسلحہ برآمد ہوا، اسلحہ سمگلر واحد گل کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پکڑے جانیوالے اسلحے میں SMGs,9 MM پستول، درجنوں رائفلز، ہزاروں کارتوس اور درجنوں میگزین شامل ہیں،
گرفتار ملزم نے غیرقانونی طور پر اسلحہ پنجاب اور اسلام آباد منتقل کرنیوالے سرغنہ کے بارے میں اہم انکشاف بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف