بچی جاں بحق

بنوں، ڈاکٹر کی غفلت سے سات سالہ بچی جاں بحق

ویب ڈیسک:بنوں میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 7سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ‘کنزیومر پروٹیکشن رائٹس نے نجی ہسپتال اور ڈاکٹر کلینک کو سیل کرکے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔
بچی کے والد کے مطابق 21 جنوری کو ڈی آئی جی بنگلہ کیساتھ واقع نجی ہسپتال اپنی بچی کو علاج کی غرض سے لایا ۔
سات سو روپے کم ہونے پر ڈاکٹر علاج سے ہی انکاری تھا‘فیس بھر لی اور علاج شروع کیا تو بچی کو زائد نشہ دینے سے ان کی موت واقعہ ہوئی۔
بچی کے والد کی رپورٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسرائیل خان نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال سیل اور ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں تصفیے کا امکان