پشاور ہائیکورٹ، مخصوص افغانیوں کو پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: افغانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی، عدالت کی جانب سے پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کے افغان شوہروں کو پی او سی کارڈ (پاکستان اوریجن کارڈ) جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں افغان شہریوں سے شادی کرنے والی پاکستانی خواتین کی درخواستوں پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت بتایا کہ درخواست گزار خواتین نے افغان باشندوں سے شادی کی ہے ان کے بچے بھی ہیں لیکن ان کے شوہروں کو پی او سی کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔
عدالت نے درخواست گزار خواتین کے افغان شوہروں کو قانون کے مطابق پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:  شمسی طوفان زمین کو متاثر کر رہے ہیں، ماہرین کا احتیاطی تدابیر کا مشورہ