پشاور یونیورسٹی میں پاک فوج کے زیرانتظام 2 روزہ امن و ثقافتی میلے کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی میں پاک فوج کے زیرانتظام 2 روزہ امن و ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف علاقوں، باالخصوص قبائلی علاقوں سے آنے والے طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے پشاور یونیورسٹی میں 2 روزہ امن و ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس سے تاثر ملتا ہے کہ پاک فوج جہاں دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے وہیں طلبہ کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔
جامعہ پشاور میں منعقدہ میلے میں روایتی و ثقافتی سٹالز کے علاوہ کھانے پینے کے سٹالز بھی لگاۓ گئے۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا کے تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ائیں اور امن میلے میں ہمارے ساتھ شرکت کریں۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات آج شروع ہونگے