پاراچنار، شہر کے وسط میِں سڑک کھنڈرات میں تبدیل، شہری پریشان

ویب ڈیسک: پاراچنار شہر کے بالکل وسط میں درجنوں دیہات و رہائشی کالونیوں کی واحد گذرگاہ پرانا عیدگاہ روڈ عدم تعمیر کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے۔
اس سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ را ہے ۔ بچوں و خواتین سمیت شہری کیچڑ میں چلنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے بعد کئی بار اعلیٰ حکام کو اس سلسلے میں‌درخواستیں و اپیلیں کی ہیں تاہم اس کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔
اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ سابق ممبران و موجودہ امیدواران ووٹ مانگنے ہر گز نہ آئیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج