پشاور 577 پولنگ

پشاور میں 577 پولنگ سٹیشنز حساس ترین قرار، سیکورٹی اقدامات مکمل

ویب ڈیسک: عام انتخابات 2024 کی سیکورٹی کے لیے پشاور پولیس نے محکمہ داخلہ کی ہدایت پر ہوم ورک مکمل کرلیا، شہر میں مجموعی طور پر 1280 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے، ان میں سے 577 کو حساس ترین، 655 کو حساس اور 48 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور شہر میں مجموعی طور پر 1280 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔
جن میں دستاویز کے مطابق 577 حساس ترین، 655 حساس اور48 نارمل قرار دے دئیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے اعلامئے کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز پر 2ہزار 885 جبکہ حساس پر 2 ہزار 620 اہلکار تعینات ہونگے۔
پشاور میں نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 144 اہلکار تعینات ہونگے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق 1170خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائینگی، جن میں نارمل پولنگ سٹیشن پر میں 3اہلکار، حساس پر 4 اور حساس ترین پر 5 خواتین پولیس اہلکارتعینات ہونگیں۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر مزید نفری بڑھانے پرغور ہورہا ہے جبکہ شہر میں 100 سے زائد ہاٹ سپاٹس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ہاٹ سپاٹس پر خصوصی کیمروں سے لیس اہلکارتعنیات ہونگے۔ پولنگ دن پر تمام انتظامات کا جائزہ الیکشن سیل سے لیا جائے گا۔
انتظامات کا جائزہ لینےکے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائینگی۔
سب ڈویژن لیول پر مانیٹرنگ سسٹم اور فوکل پرسن تعینات ہونگے۔
حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائیگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اہلکاروں کو باڈی کیمز لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ابراہیم رئیسی مذہبی شخصیت ہونے کیساتھ اسلامی قانون دان بھی تھے