پی ڈی اے کے 400 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ڈی اے کے 400 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق پی ڈی اے کے 400 سے زائد ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے پر فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے پی ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں کردیا جائےگا۔
کا رکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جائیگی۔ پی ڈی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ 400سے زائدکنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت پوری ہو گئی ہے اور انکی ماہ جنوری کی تنخواہ بھی مشکوک ہو گئی ہے۔
مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کے باوجود چارسو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کام کر رہے ہیں ان میں سے بیشتر ملازمین سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہو ئے ہیں جبکہ بعض کی تعلیمی اسناد کو بھی چھان بین کے بعد مشکوک قرار دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چار سو ملازمین کے کنٹریکٹ مدت ملازمت اور کنٹریکٹ ملازمین کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے مالی خسارے کے باعث عمل درآمد ناممکن ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ڈی اے کے 400 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں، لائیڈ آسٹن