مریم نواز

دوسروں کو چور کہنے والا سب سے بڑا چور نکلا‘ مریم نواز

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو چور چور کہا، آج وہ خود پاکستان کا سب سے بڑا چور ثابت ہوگیا ہے۔
سوات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے بچوں کا مقدر اگر لندن ہے تو پھر پختونخوا کے بچوں کا مقدر جیل کیوں ہے؟سازشیں کرنے والے ہمیشہ نہیں رہتے۔
آج نواز شریف نے آپ کو ان لوگوں کے تمام جھوٹ گنوائے جنہوں نے یہاں 10 سال تک حکومت کی ہے‘انہوں نے اتنے جھوٹ بولے کہ جن موکلوں اور جنوں کے سر پر حکومت کررہے تھے، آج وہ موکل اور جن بھی انہیں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جس نے لوگوں کو چور چور کہا، آج وہ خود پاکستان کا سب سے بڑا چور ثابت ہوگیا جس نے لوگوں پر چوری کے جھوٹے الزام لگائے، آج وہ بھی چور نکلا اس کا خاندان بھی چور نکلا مگر میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، میں کسی کی تکلیف اور دکھ پر خوشی نہیں منا سکتی میں کسی کی گرفتاری یا آزمائش پر خوش نہیں ہوتی۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں جب اپنی ماں کو چھوڑ کر نواز شریف کے ساتھ گرفتاری دینے کے لیے اڈیالہ جیل آئی تھی تو مجھے بھی آفر ہوئی تھی کہ میں اڈیالہ کے بجائے سہالہ ریسٹ ہاؤس شفٹ کردی جاؤں، مجھے کہا گیا کہ آپ کاغذ پر لکھ کر دے دیں کہ مجھے بی کلاس دی جائے تو ہم آپ کو بی کلاس فراہم کردیں گے، مگر میں نے منع کردیا اور کہا کہ جیل جاؤں گی تو نواز شریف کے ساتھ جاؤں گی کسی ریسٹ ہاؤس میں نہیں جاو¿ں گی میں نے کہا کہ مجھے ریسٹ ہاؤس نہیں چاہیے، میں عام قیدیوں کی طرح جیل میں رہوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ میں پوچھتی ہوں کہ آپ کے ورغلانے کی وجہ سے آپ کی خواتین کارکنان 9 مئی کو ریاست پر حملہ کرنے پر سلاخوں کے پیچھے ہیں، تو ایک خاتون جس نے چوری کی ہے وہ آج بنی گالہ کے محل میں قید کیوں ہے؟ وہ باقی عوام کی طرح جیل کی سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں ہے؟

مزید پڑھیں:  نان فائلر کیخلاف گھیرا تنگ، اکاونٹ سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ