الیکشن 2024ء، جے یو پی (نورانی) کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک: جے یو پی (نورانی) کے مرکزی رہنماء سید محمد سبطین گیلانی نے کہا ہے کہ علامہ شاہ احمد نورانی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر بڑا کارنامہ انجام دیا، جو دنیا کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں دیگر علماءکرام کا بھی کردار تھا لیکن اس وقت شاہ احمد نورانی کے ساتھ قومی اسمبلی کی 26سے 27نشستیں تھیں اور انہوں نے قادیانیت کے خاتمہ کیلئے ہر قدم پر بھٹو شہید کا ساتھ دیا۔
پشاور پریس کلب میں پارٹی کی صوبائی کابینہ اور پی پی پی کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پی پی پی کیساتھ اتحاد ہوا ہے اورعہدیداران اپنے اضلاع میں پی پی پی کیساتھ بات کر کے جیسے مناسب سمجھیں معاملات طے کریں۔
یاد رہے کہ الیکشن 2024ء کیلئے جے یو پی (نورانی) کی جانب سے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ، پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان