تدریسی ہسپتالوں میں الیکشن کے دوران 11 روزہ خصوصی پلان تشکیل

ویب ڈیسک: تدریسی ہسپتالوں میں الیکشن 2024ء کے دوران 11 روزہ خصوصی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے بڑے تدریسی ہسپتالوں کی انتظامیہ نے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے اورالرٹ رہنے کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔
ایل آر ایچ،الیکشن کیلئے 11 روزہ خصوصی پلان تشکیل دیا ہے جس کے مطابق 8 اور 9 فروری اہم ترین ایام قرار دیا گیا ہے ۔
ڈاکٹروں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد شہزاد نے الیکشن والے روز کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کا عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر آفریدی اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز خان کر رہے تھے۔
اجلاس محکمہ صحت کے احکامات کی روشنی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں‌خصوصی پلان تشکیل دیدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ہسپتال میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید مستحکم اور ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
8 فروری کو او پی ڈی بند رہے گئی مگر ایمرجنسی سٹاف کو دگنا کیا جائیگا شعبہ ایمرجنسی میں اضافی سٹاف اور ادویات کو دگنا کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  فوج کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا، محمودخان اچکزئی