انجینئر اختر حمید خان

انجینئر اختر حمید خان پیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات

ویب ڈیسک :انجینئر اختر حمیدخان کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیاگیا ۔
وزارت توانائی کی جانب سے انجینئر اختر حمیدخان کو بطور سی ای او پیسکو تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد انجینئر اختر حمید نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکوکے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔
پیسکو افسرا ن کی جانب سے نو منتخب پیسکو چیف انجینئر اختر حمیدخان کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ۔
چارج سنبھالنے کے بعد پیسکو چیف اختر حمید خان نے عزم ظاہر کیا کہ موثر حکمت عملی کے ذریعے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
انجینئر اختر خان حمیدخان اس سے پہلے پیسکو میں بطور چیف انجینئر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین