پرویز خٹک

پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار نواز‘زرداری اور عمران ہیں‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی کے اصل ذمہ دار نوازشریف،آصف زرداری اور عمران خان ہیں۔
نوشہرہ کے علاقہ سپین خاک میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے نوشہرہ میں 600 ارب روپے کے منظور کردہ منصوبے معطل کئے ہیں
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی اور بشری بی بی کے خلاف عدالت کا فیصلہ بالکل درست ہے اس فیصلے میں قانون کے سارے تقاضے پورکیے گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے پچیس سے تیس حمایت یافتہ امیدوار میرے ساتھ رابطے میں ہیں‘اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ جاری کرنے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں۔
الیکشن پرامن ہونے چاہئیں اور اس کے لئے ملک کے تمام اداروں کو محنت کرنا ہوگی تاکہ پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے اور فساد نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا