ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزیوں پر امیدواروں پر جرمانہ عائد، نوٹس جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں الیکشن ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزیوں پر بلدیاتی نمائندوں، انتخابی امیدواروں اور سرکاری ملازمین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحصیل کونسل صوابی عطاءاللہ کو نوٹس جاری کرکے آج 5 فروری کو صبح کے 11 بجے طلب کرلیاہے ۔
جاری اعداد وشمارکے مطابق محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ ایگریکلچر ضلع ٹانک کے حکام کو سرکاری اہلکاروں مختیارخان اور عبدالقیوم پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چیئرمین تحصیل سرائے نورنگ لکی مروت کو بھی آج طلب کیا گیاہے۔
اس طرح این اے 41 لکی مروت سے عثمان سیف اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 12 فروری کو طلب کیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیاہے اور پی کے 101 بنوں سے امیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ، پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ہے ۔
ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزیوں پر پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو کل منگل کے روز6 فروری کو طلب کیا گیاہے،چیئرمین نیبرہڈ کونسل عارف خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ،چیئرمین ویلج کونسل مدا خیل شاہ ایاز اللہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ اور ٹانک کے ویلج کونسل چیئر مین محمد سلیمان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن