لوئر دیر،مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنماء جوڑ توڑ میں متحرک

ویب ڈیسک ضلع دیر لوئر میں سیاسی گہما گہمی میں تیزی دیکھی جا رہی ہے،مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنماء جوڑ توڑ میں متحرک ۔ ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے 16 سے نامزد امیدوار مظفر سید ایڈوکیٹ کا مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام امن ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع لوئر دیر کے حلقہ این اے 7 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سینیٹر زاہد خان اور پی کے 16 کی امیدوار ملک سجاد نے بھی شمولیتی اجتماعات میں خطاب کیا۔
ملک سجاد خان کا کہنا تھا کہ دیر کی سیاست پر 70 سالوں سے قابض سیاسی جماعتوں نے علاقے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے لالٹین پر مہر لگائیں۔ یاد رہے کہ انتخابات قریب آتے ہی ، مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنماء جوڑ توڑ میں متحرک ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا