ہری پور، پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل، 80 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں الیکشن کے حوالے سے پولیس نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔
الیکشن 2024 میں ضلع ہری پور اے ایک قومی حلقہ این اے 18 جبکہ تین صوبائی حلقے پی کے 46، 47 اور 48 کیلئَے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے پرامن انتخابات کا انعقاد ہری پور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 604 پولنگ سٹیشنز پر 2400 سے زائد پولیس افسران و جوان، پاک فوج، فرنٹئیر کنسٹیبلری اور دیگر محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس حوالے سے کہا جا رہاہے کہ ضلع بھر میں‌ 354 پولنگ سٹیشنز نارمل ،170 حساس جبکہ 80 پولنگ سٹیشنز انتہاہی حساس قرار دیے گئے ۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری