فافن

الیکشن کا دن پر امن،ٹرن آﺅٹ 48فیصد رہا:فافن

ویب ڈیسک :فافن نے ملک بھر میں 8فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ابتدائی مشاہدے کی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے الیکشن کا دن پرامن ‘ملک میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا ۔
فافن چیئرپرسن مسرت قدیم نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا جو قابل ستائش ہے تاہم ابتدائی نتائج کی تیاری اور اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے۔
فافن چیئرپرسن نے کہا کہ ابتدائی نتائج میں تاخیر کے باعث سوال اٹھ رہے ، موبائل فون اورانٹرنیٹ کی بندش سے پارلیمان کی کوشش کو نقصان پہنچا، انتخابات کے انعقاد سے بے یقینی کا دور بند ہوگیا ہے، امیدواروں کی شکایت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔
مسرت قدیم نے کہاکہ انتخابات میں شفافیت پولنگ سٹیشن تک محدود رہی ، ریٹرننگ افسر کے دفاتر میں شفافیت پر سوال اٹھ سکتا ، فارم 45 کی کاپی 29 فیصد پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں نہیں کی گئی ، آر او افس میں مبصرین کو نہیں جانے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 6 کروڑ کے قریب حق رائے دہی استعمال کیا گیا، ملک میں ٹرن آو¿ٹ 48 فیصد رہا ، اسلام آباد میں سب سے زیادہ ٹرن آو¿ٹ 54 اور 58 فیصد رہا۔
مسرت قدیم نے مزید کہا کہ الیکشن میں ریکارڈ امیدوار تھے، حلقہ بندی کے عمل سے کافی امیدوار متاثر ہوئے، الیکشن کمیشن نے ریکارڈ مدت میں حلقہ بندی کی، الیکشن کا دن پرامن رہا، الیکشن کے دن صرف 149 معمولی واقعات کے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :پٹرول پمپ میں آگ گئی،آئل ٹینکرز سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان