نئی قومی اسمبلی

نئی قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان

ویب ڈیسک :8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میںنئی منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کرینگے، افتتاحی اجلاس میں نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے راجہ پرویز اشرف نئے منتخب ارکان سے حلف لیں گے، قانون کے تحت الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر نئے منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔
کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد خواتین60 اورغیر مسلم 10نشستوں کی سیاسی جماعتوں کو ایلو کیشن ہو گی۔
انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امید واروں کو 3 دن کے اندر کسی پارٹی کو جوائن کرنے کی مہلت دی جائے گی۔
آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کے ذریعے 4398عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے