حتمی نتیجہ روک دیاگیا

نواز شریف کی درخواست پر این اے 15کا حتمی نتیجہ روک دیاگیا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی درخواست پر آر او کو این اے 15 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔
دوسری جانب این اے 15کانتیجہ روکنے کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گشتاسپ خان کا کہنا ہے کہ آج ہمیں نتائج دینے کا کہا گیا تھا مگر آر او پھر غائب ہے، نواز شریف کا داماد صفدر اعوان اپنی شکست مٹانے کے لیے آر او پر دباؤ ڈال رہاہے۔
ادھر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں۔
مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے۔
این اے 15سے وہ خود اور نواز شریف ہارگئے ہیں، نوازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 پر اپنی شکست تسلیم کریں۔
مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف جس بنیاد پر عدالت جا رہے ہیں وہ بہت کمزور ہے، نواز شریف کو چاہیے کہ وہ شہزادہ گشتاسپ کو جیت کی مبارک باد دیں۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی