حماد اظہر

انتخابات میں مداخلت:حماد اظہر کی عالمی عدالت سے رجوع کی تجویز

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنی پارٹی کو تجویز دی ہے کہ انتخابات میں مداخلت کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حماد اظہر نے کہا کہ میں اپنی جماعت کی کور کمیٹی (سی سی) کو تجویز دوں گا کہ پاکستان میں جمہوری عمل میں مداخلت، آئین کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ‘ہماری عدلیہ کو جمہوریت اور آئین کے حق میں کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
8 فروری کو پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے نتائج میں ردوبدل کا الزام عائد کیا گیا اور احتجاج کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے بھی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس تجویز کی پرزور حمایت کرتا ہوں، ہمیں فوری طور پر کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرنا چاہیے اور اس تجویز کی منظوری دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ