ق لیگ

ق لیگ حکومت سازی کیلئے ن لیگ کا ساتھ دینے پر تیار

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ق حکومت سازی کے لئے ن لیگ کا ساتھ دینے پرتیار ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے جس میں رسمی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ق لیگ حکومتی عمل میں شامل ہونے کو تیار ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ق لیگ کے تعلقات بہتر ہیں۔
ن لیگ کےساتھ ق لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پربھی تعلقات استوار رہے،ق لیگ کے آصف زرداری سے بھی اچھے تعلقات ہیں، ق لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت کا حصہ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوہدری شجاعت سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پرائمری سکول ٹیچرز کا اپ گریڈیشن فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ