سراج الحق

انتخابات دھاندلی زدہ:الیکشن کمشنر مستعفی ہوں ‘سراج الحق

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابات جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں لہٰذا الیکشن کمشنر فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوں ۔
منصورہ میں سنٹرل لیڈر شپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، یہ عوام اور ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجہ میں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی، عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، ان انتخابات سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا، پولرائزیشن بڑھا دی گئی ہے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں، الیکشن کمشنر کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا