استعفے اور حلف نامے

پی ٹی آئی نے اراکین سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے آزاد ارکین سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رابطوں کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین سے استعفے اور حلف نامے مانگنے کا مقصد وفاداریاں تبدیل کرنے سے روکنا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اس وقت 20 ارکان سے رابطے میں ہیں۔
پارٹی رہنماءبیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے آزاد اراکین سے استعفے اور حلف نامے عمیر نیازی کے ذریعے مانگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور