نام زیر غور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے علی امین‘ مشتاق غنی و تاج محمد ترند کے نام زیر غور

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے آج اہم اجلاس آج طلب کر لیا‘وزارت اعلیٰ کے لئے علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام زیر غور ہیں ۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی اور دیگر وکلاءملاقات کریں گے جس کے بعد بیرسٹر گوہر وزیرِاعلیٰ کے پی کے نام کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کو نان فائلرز کی فون سمزبلاک کرنے سے روک دیاگیا