پشاور، منشیات سمگلروں کیخلاف کارروائی، چرس برآمد، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: منشیات سمگلروں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی جانب سے بڑی کاروائی کی گئی۔ اس دوران موٹروے سروس روڈ پر رکشہ نمبری جی بی 2650 سے دوران تلاشی 14کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔
اس موقع پر ملزم ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرحملے کی کوشش ناکام، 4خودکش بمبار ہلاک