الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہا، اسد قیصر

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ضلع صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ملک میں عدم استحکام کسی صورت نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ اور الیکشن کمیشن کی زمہ داری تھی کہ ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن کا انعقاد کرائیں جس میں وہ ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ہمارا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ اس سینہ زور سے چوری کی گئی کہ اس سے متلعق بچہ بچہ جانتا ہے۔
سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی ہے، ووٹ کسی اور کو کاسٹ ہوا اور پڑا کسی اور کو یہ نرالی منطق ہے۔ کیا یہ فیصلے بند کمروں میں ہونگے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملکی تقدیر کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ عوام کے دیئَ گئے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس سے ملک میں افراتفری ہی پھیلے گی جبکہ ہم کسی صورت افراتری نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی بربریت سے بے گھر فلسطینی گھروں کو لوٹنے کیلئے بے چین