ضلع مہمند کا نوجوان خوشحال خان گوجرانوالہ میں قتل

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کا نوجوان خوشحال خان گوجرانوالہ میں قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل امبار سے تعلق رکھنے والے نوجوان خوشحال خان کو نامعلوم افراد کے فائرنگ سے گوجرانوالہ میں قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خوشحال خان کے لواحقین نے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مقتول خوشحال خان کے 2 بچے سوگوار رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل