منظور کرلی گئی

صنم جاوید کے شوہر کی ضمانت منظور کرلی گئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔
ملزم عتیق ریاض کو پولیس نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کررکھا ہے، عدالت نے وکلائکے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔
عتیق ریاض کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات