خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے جاتے جاتے 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے جاتے جاتے 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق 4 ماہ کے بجٹ کیلئَے 560 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یاد رہے یہ بجٹ یکم مارچ سے 30 جون 2024 تک کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے 2 بار 4، 4 مہینوں کے لیے بجٹ کی منظوری دی تھی، 4 ماہ کا بجٹ تیار کر کے منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو کیس رپورٹ، ملک بھرمیں تعداد 17ہوگئی