لڑکا لڑکی قتل

کوہستان میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

ویب ڈیسک :کوہستان کے علاقہ برپارو میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقتولین ایک کمرے میں موجود تھے کہ لڑکی کے والد نے اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے موقع ہر پہنچ کر دونوں مقتولین کی لاشوں کو پٹن ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا جہاں سے ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کے دو بیٹے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔
مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کردیئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی