دیر لوئر، فلائنگ کوچ اور سوزوکی میں تصادم، 8 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع دیر لوئر میں دانوہ کے مقام پر فلائنگ کوچ اور سوزوکی گاڑی میں تصادم ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہو گئَے۔
ریسکیو ذرائِع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز، ڈیزاسٹر ویکل اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ایمبولینسز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو امدادی سامان کی فراہمی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی ڈیزاسٹر ٹیم گاڑیوں کو ریکور کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ فلائنگ کوچ اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں‌ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور