سپیکر و ڈپٹی سپیکر

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا چناو آج ہوگا

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومت سازی کا عمل آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز تمام اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد اب سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا چناو آج کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائیگا۔ اس کیلئے آج صبح 10 بجے ہو گا۔
یاد رہے کہ اجلاس میں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کا استعمال کرسکیں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے سپیکر کیلئے بابر سلیم اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ثریا بی بی کو نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سپیکر کیلئے احسان اللہ میاں خیل اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ارباب وسیم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں بھی سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج سہ پہر 3 بجے کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں منتخب اراکین ووٹ کاسٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ