نعش کنویں سے برآمد

غازی :معصوم عبدالمعید کی نعش کنویں سے برآمد:مرکزی ملزمہ گرفتار

ویب ڈیسک:تھانہ غازی پولیس نے گمشدہ معصوم عبدالمعید کی نعش کنویں سے برآمدکرکے قتل میں ملوث مرکزی ملزمہ سگی چچی کو گرفتار کر لیا۔
مقتول عبدالمعیدوالدین کا اکلوتا بیٹا تھاجس کو جائیداد کی لالچ میں اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھلا گھونٹ کر قتل کیا اور نعش کو چھانے کی خاطر اراضیات کھیتو ں میں واقع کنویں میں پھینکی ،ملزمہ کا انکشاف
واقعات کے مطابق تھانہ غازی کی حدود جھامرہ میں مورخہ 2024۔02۔21 کو عبدالمعید ولد فضل حسین سکنہ جھامرہ بعمری 10/9 سال کی گمشدگی کی رپورٹ موصول ہوئی جس سے متعلق سوشل میڈیا پر تشہیر بھی دی گئی۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے کمسن بچے کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی سرکل غازی محمد طاہر قریشی اور ایس ایچ او تھانہ غازی کیڈٹ عامر خان کو بچہ کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او تھانہ غازی نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی کی زیر نگرانی جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر مقتول کی چچی مسماة (ع)زوجہ نور محمد سکنہ جھامرہ کو مشکوک جان کر انٹاروگیٹ کیا۔
دوان انٹاروگیشن مسماة(ع) نے جائیداد کی لالچ میں آکر اپنے دیگر 2 ساتھیوں کےساتھ مل کر مقتول عبدالمعیدکا گلہ گھونٹ کر قتل کر کے نعش کو چھپانے کی خاطر اراضیات کھیتوں میں واقع کنویں میں پھینک دی۔
مسماة(ع) کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمدکر لی‘ملزمہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے زیر دفعہ 302.201.202/34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔
وقوعہ میں ملوث دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے‘مقدمہ میں مذید تفیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع