صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری، 9 مارچ کو پولنگ ہوگی

ویب ڈیسک: ملک بھرمیں ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا آخری مرحلہ صدارتی انتخاب ہے۔ ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق 2 مارچ کو صدارتی عہدہ کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جن کی سکروٹنی 4 مارچ کو کی جائیگی۔
صدارتی انتخاب کیلئے جاری شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ 5 مارچ کو صدر کے منصب کے لئَے جمع کرائے گئے کاغذات واپس لئے جا سکیں گے جبکہ 9 مارچ کو پولنگ ہوگی۔
یاد رہے کہ صدارت کے لئے تمام صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاوس میں بیک وقت پولنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری :8کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی