پی ایس ایل 9، قلندرز اور زلمی کا میچ بارش کی نذر

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کا لاہور میں کھیلا جانے والا 17 واں میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
اس میچ کے دوران بارش تواتر کے ساتھ برستی رہی جس کی وجہ سے قلندرز اور زلمی کا میچ ایک بال کھیلے بغیر ہی ٘ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔
امپائرز کی جانب سے یہ فیصلہ باہم مشاورت کے بعد کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی قلندرز اور زلمی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی دیدیا گیا۔
ٹیموں کو اس سے قبل دن 12 بجے سٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم خراب موسم کے پیش نظر ٹیموں کی سٹیڈیم آمد مؤخر کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  900 گول کا سنگ میل عبور، رونالڈو ورلڈ نمبر ون بن گئے